خان صاحب : آپ کی حکومت اور فوج کے درمیان جو دراڑ آئی ہے اسے جلد از جلد ختم کردو ورنہ ۔۔۔۔۔ سہیل وڑائچ نے عمران خان کو کئی ماہ قبل کیا مشورہ دیا تھا ؟ پرانے کالم سے اقتباس

لاہور(ویب ڈیسک) نامور کالم نگار سہیل وڑائچ اپنے آج کے کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔عالمِ بالا سے: مائی ڈیئر پرائم منسٹر صاحب: السلام علیکم !کافی دنوں سے ساتھی کہہ رہے تھے کہ میں آپ سے رابطہ کرکے براہ راست عالم بالا میں ہونے والے مشوروں سے آپ کو آگاہ کروں کل ہی اہم رہنما

میری قیام گاہ پر اکٹھے ہوئے تھے، ڈیئر عمران خان صاحب !عالم بالا میں موجود ساتھی اور اکابرین کا مشترکہ مشورہ ہے کہ آپ اور ریاستی ادارے میں جو دراڑ آئی ہے اسے فوری طور پر ختم کرنے کی کوشش کریں کیونکہ اس دراڑ سے دشمن فائدہ اٹھانے کے لئے تیار بیٹھے ہیں ان کا خیال ہے کہ یہ دراڑ ایک گڑھا بن جائے گا اور ریاست اور حکومت ایک دوسرے کے مدمقابل کھڑے والسلام حمید گل: فاتح جلال آباد