Categories
پاکستان

مدینہ منورہ میں بلاول بھٹو کو اضافی”پروٹوکول “دیا گیا،خصوصی اہمیت دینے کی وجوہات بھی سامنے آگئیں

مدینہ منورہ(ویب ڈیسک) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کو مدینہ منورہ اور خانہ کعبہ میں سعودی حکام نے خصوصی اہمیت دی گئی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کو جب خصوصی نوافل کی ادائیگی کے لیےریاض الجنتہ میں خصوصی پروٹول میں لے جایا گیا تو شہباز شریف جیسے ہی اندر داخل ہوئے

تو سیکیورٹی نے درجنوں کی تعداد میں آنے والے وفد کو مسجد میں داخلے سے روک دیاگیا تھا۔لیکن تب سعودی حکومت کی اہم شخصیت نے بلاول بھٹو سے درخواست کی کہ آپ جس کو چاہیں گے اس کو ریاض الجنتہ میں داخلہ دیا جائے گا۔اس کے بعد بلاول بھٹو زرداری نےشاہ زین بگٹی،محسن داوڑ،سعید غنی،ناصر حسین شاہ،شرجیل میمن،قاسم نوید قمر سیمت دیگر شخصیات کو مسجد میں داخل کروانے کی سفارش کی۔