Categories
منتخب کالم

اس کاغذ پر دستخط کردو ورنہ جہاز میں بٹھا کر امریکہ بھجوا دیے جاؤ گے ۔۔۔۔ پرویز مشرف کےد ور کا ایک واقعہ آپ کو بہت کچھ سمجھا دے گا

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار ارشاد احمد عارف اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔امریکی صدر بارک اوبامہ اور سیکرٹری خارجہ نے دو کوڑی کے مجرم ریمنڈ ڈیوس کے لئے ہمارے حکمرانوں کی نیندیں حرام کر دیں اور اس کو مکھن سے بال کی طرح نکال کر لے گئے جبکہ حکمران فوج کو مضبوط

اور ملک کو بچانے والے کے ساتھ یہ شرمناک سلوک کرتے ہیں۔یہ ایک بہت بڑا سوالیہ نشان ہے۔‘‘ ’’پرویز مشرف کی غلط حرکتوں کے باعث نہ صرف ہمیں سخت تکالیف اٹھانا پڑیں بلکہ وہ تمام دوست اور ہمدرد و مددگار بھی مغربی جابروں کے سخت عتاب کا شکار رہے۔طاہر بخاری اور اس کے انجینئر بھائی سعید کو سخت تکالیف کا سامنا کرنا پڑا۔سعید کو دبئی میں کافی عرصہ بند رکھا گیا اور طاہر بخاری کو ملائشیا میں۔ان کی کمپنی پر قبضہ کر لیا گیا اور تمام فنڈز ضبط کر لئے گئے۔طاہر بخاری نے بعد میں ایک دوست کی معرفت پیغام بھیجا کہ امریکیوں نے اور ان کے ساتھ پرویز مشرف کے حواریوں نے اس سے بہت پوچھ گچھ کی اور بعد میں دو بیانات ٹائپ کر کے لائے اور نیچے جگہ بتا کر کہا کہ یہاں دستخط کر دو۔ جب اس نے ہچکچاہٹ کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اسے پڑھنا چاہتا ہے تو اس کو وارننگ دی گئی کہ دستخط کر دو ورنہ یہاں سے جہاز میں بٹھا کر امریکہ بھیج دیے جائو گے۔اس کی بیگم اور تین چھوٹے چھوٹے بچے تھے اس نے مجبوراً ان کاغذات پر دستخط کر دیے۔ظفر اللہ جمالی جب وزیر اعظم تھے تو پرویز مشرف نے بھی انہیں کہا تھا کہ کابینہ کے ذریعہ اجازت لے کر مجھے (یعنی عبدالقدیر خان) امریکہ کے حوالے کر دو مگر ظفر اللہ جمالی کی بہادری‘حب الوطنی‘ آڑے آئی اور انہوں نے صاف انکار کر دیا۔نتیجہ میں انہیں وزارت عظمیٰ سے ہاتھ دھونا پڑا۔ظفر اللہ جمالی نے خود ٹی وی پر تجزیہ نگار مظہر عباس کو یہ حقیقت بتائی تھی۔ادھر ملک میں یہ تاثر دیا جاتا رہا ہے کہ مجھے امریکیوں سے بچانے کے لئے قید میں رکھا گیا ہے۔