عید پر کہیں بارش تو کہیں آندھی۔موسم ٹھنڈا ٹھار رہے گا،محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

لاہور(ویب ڈیسک) عید الفطر کے موقع پر کراچی سے خیبر تک کہیں آندھی اور کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔کراچی میں آج ہی سے گرد آلود ہوائیں چلنے لگی ہیں اور 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق
شہر قائد میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ کو چھو سکتا ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 41 فیصد ہے اور مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 18 سے 24 کلو میٹرفی گھنٹہ ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں آج سے گرمی میں کچھ کمی کا امکان ہے، مغربی ہواؤں کا سلسلہ ملک میں داخل ہو چکا ہے جس کے تحت 3 مئی تک لاڑکانہ، جیکب آباد، سکھر، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج سے 04 مئی کے دوران اسلام آباد اور لاہور سمیت بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔