ایک بوڑھا آدمی چپکے سے کھانے پینے میں مشغول تھا قریب سے گذرتے ہوئے نوجوان نے پوچھا

(ویب ڈیسک) آپ نے روزہ رکھا ہے؟ ایک بوڑھا آدمی چپکے سے کھانے پینے میں مشغول تھا قریب سے گذرتے ہوئے نوجوانوں نے پوچھاچچا کیا آپ نے روزہ نہیں رکھا ؟ بوڑھے آدمی نے جواب دیا میرا روزہ ہے صرف پانی پیتا ہوں اور کھانا کھاتا ہوں نوجوان ہنسنے لگےیہ کیسا روزہ ہے؟؟؟اس پر بوڑھے آدمی نے کہا میں کسی کی برائی نہیں کرتا،
کسی پر بری نظر نہیں ڈالتا، کسی کو برا بھلا نہیں کہتا، کسی کا حق نہیں مارتا، بے ایمانی نہیں کرتا، حرام نہیں کھاتا، سچ بولتا ہوں، کانوں سے غلط بات نہیں سنتا، کسی کی غیبت نہیں کرتا،غلط راہ پر نہیں چلتا، اللہ کی عبادت کرتا ہوں، صرف بیماری کی وجہ سے میں اپنے معدے کو روزے دار نہیں بنا سکا، صرف پانی پیتا اور کھانا کھاتا ہوں، بوڑھے آدمی نے نوجوانوں سے پوچھا کیا آپ سب کا روزہ ہے؟ایک نے شرمندگی سے سر جھکاتے ہوۓ آہستگی سے کہا نہیں، ہم صرف پانی نہیں پیتے اور کھانا نہیں کھاتے