یا اللہ خیر، لڑکی کے گلے میں درد: ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو کون سا کیڑا موجود تھا؟ ایسی خبر پہلے کبھی کسی نے نہ سنی تھی

جاپان میں ایک لڑکی گلے میں درد کی شکایت کے ساتھ ہسپتال گئی جہاں ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو گلے میں ایک ایسے کیڑے کی موجودگی کا انکشاف ہوا کہ ڈاکٹر کے لیے بھی یقین کرنا مشکل ہو گیا۔ دی گارڈین کے مطابق اس لڑکی کا تعلق جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے تھا جہاں وہ سینٹ لوک انٹرنیشنل ہسپتال میں گئی جہاں ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو پتا چلا کہ اس

کے گلے میں جیتا جاگتا 4سینٹی میٹر لمبا کیڑا (Nematode roundworm)موجود تھا۔خاتون کا علاج کرنے والے ڈاکٹر وں کا کہنا تھا کہ ”یہ کیڑا خاتون کے گلے کی بائیں گلٹی (Tonsil) میں موجود تھا جو ممکنہ طور پر کچی یا کم پکی ہوئی مچھلی کھانے سے اس کے گلے میں گیا۔ یہ ورم کا چوتھی سٹیج کا لاروا تھا اور اگر اسے بروقت نہ نکالا جاتا تو اس کا سائز بڑھ جاتا اور انفیکشن سے خاتون کی جان کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا تھا۔“ ڈاکٹروں نے خاتون کے گلے سے یہ کیڑا نکال دیا جس سے اس کی حالت فوری طور پرٹھیک ہونی شروع ہو گئی۔ واضح رہے کہ جاپان میں کئی ایسی ڈشز ہیں جن میں کم پکی ہوئی مچھلی استعمال ہوتی ہے چنانچہ وہاں ایسے کیسز عام دیکھے جاتے ہیں۔