دنیا کی تاریخ کا امیر ترین شخص کون ہے ؟

کراچی (ویب ڈیسک) امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلن مسک تاریخ کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں،ان کی دولت سے 12 لاکھ لمبورگھینی ،بکھنگم پیلس جیسے 86 محل، 31 کروڑ 20 لاکھ آئی فون 13خریدے جاسکتے ہیں ۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ٹیسلا اور خلائی کمپنی اسپیس ایکس کے بانی ایلن مسک کے اثاثے

ریکارڈ 289 ارب ڈالرز یعنی تقریباً 507 کھرب پاکستانی روپے تک پہنچ گئے ہیں.ایلن مسک کے اثاثوں کی مالیت پاکستان کی مجموعی ملکی پیداوار (جی ڈی پی) سے بھی زیادہ ہے۔ایلن مسک اگر 300 ارب ڈالر اثاثوں کے مالک بن گئے تو وہ دنیا کی تاریخ کے امیر ترین شخص ہوں گے۔دنیا کے امیر ترین شخص ایلن مسک کی دولت سے12لاکھ لگژری لمبورگھینی گاڑیاں،بکھنگم پیلس جیسے 86 محل، 31 کروڑ 20 لاکھ آئی فون 13، 3 کروڑ 80 لاکھ بیش قیمت رولکس گھڑیاں خریدی جاسکتی ہیں۔