موسم سرما میں ہوائی جہاز کی کن سیٹوں پر سب سے زیادہ سردی لگتی ہے ؟

نیویارک(ویب ڈیسک) اگر آپ کو فضائی سفر کے دوران اکثر سردی لگتی ہے تووکٹوریا نامی اس ایئرہوسٹس کا یہ مشورہ آپ ہی کے لیے ہے جس نے ہوائی جہاز کی کچھ ایسی نشستیں بتا دی ہیں جن پر سب سے زیادہ سردی لگتی ہے۔ دی سن کے وکٹوریا نے اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر بتایا ہے
کہ 7سے 15نمبر تک کی قطاروں کی سیٹوں پر سب سے زیادہ سردی لگتی ہے لہٰذا جو لوگ دوران سفر سردی سے محفوظ رہنا چاہتے ہیں انہیں ان سیٹوں پر نہیں بیٹھنا چاہیے۔وکٹوریا اپنی ویڈیو میں بتاتی ہے کہ ”میں نے بطور ایئرہوسٹس کام کرتے ہوئے ہمیشہ مشاہدہ کیا ہے کہ جہاز کی 7سے 15نمبر تک کی قطاروں کے درمیان سردی زیادہ لگتی ہے۔ اس کے علاوہ درمیانی راستے کے ساتھ والی سیٹیوں کی نسبت کھڑکی کے ساتھ والی سیٹ پر زیادہ سردی لگتی ہے۔ اس کی وجہ شاید یہ ہے کہ یہ سیٹ جہاز کی بیرونی سائیڈ کے بالکل قریب ہوتی ہے۔“ وکٹوریہ کی یہ ویڈیو ٹک ٹاک پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جسے اب تک ڈیڑھ لاکھ سے زائد لوگ لائیک کر چکے ہیں۔