شادی کے بعد انسان کو اپنی بیوی کے علاوہ دنیا کی ہر عورت مس یونیورس کیوں نظر آنے لگتی ہے ؟

لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار علی عمران جونیئر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔شادی کے بعد دنیا کی ساری خواتین ہی اچانک خوب صورت نظر آنے لگتی ہیں۔۔ اگر آپ نے شادی نہیں کی تو ابھی آپ کو اندازہ نہیں ہوگا، لیکن جیسے ہی آپ قبول ہے،قبول ہے،قبول ہے
کی تین بار گردان کریں گے اچانک ہی آپ کے دماغ اور دل میں نجانے کون سا ایسا وائرس سرایت کرجائے گا کہ آپ کو نکاح نامے پر دستخط کے بعد شادی ہال میں موجود نہ صرف اپنی بیوی زہر لگنے لگے گی بلکہ تمام لڑکیاں مس یونیورس اور مس ورلڈ لگیں گی۔۔یہ بات ہم پوری ذمہ داری سے کہہ رہے ہیں جس کسی کوبھی شک ہے وہ فوری طور پر شادی کے عمل سے گزرے پھر ہماری بات کو پرکھ لے۔کچھ عرصہ پہلے ہم نے آپ کو ایک ریسرچ رپورٹ سے متعلق آگاہ کیاتھا کہ ۔۔اسپین میں ہونے والی ایک تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ جوحضرات ’’خوب صورت‘‘خواتین سے شادی کرتے ہیں ان کی زندگی کم ہوجاتی ہے اور وہ جلدی موت کی آغوش میں چلے جاتے ہیں۔۔۔ تحقیق کے مطابق جن افراد کی بیویاں زیادہ خوبصورت ہوتی ہیں ان کی زندگی لمبی نہیں ہوتی۔۔ اسپین کی ویلینسیا یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ جب بھی آدمی کسی خوبصورت خاتون سے ملاقات کرتا ہے تو اس کے جسم میں موجود ہارمون ’کورٹیسول‘ کی مقدار بڑھ جاتی ہے، جس کے باعث بلڈ پریشر اور شوگر میں بھی اضافہ ہوجاتا ہے۔تحقیق میں کہا گیا ہے کہ بیوی کی خوبصورتی شوہروں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے جس کی وجہ سے مرد کئی قسم کے نفسیاتی اور جسمانی امراض کا شکار ہوجاتے ہیں۔۔۔اور اب چلتے چلتے آخری بات۔۔ ہر بزرگ کی بات میں حکمت نہ ڈھونڈیں، اکثر احمق بھی بوڑھے ہوتے ہیں۔۔خوش رہیں اور خوشیاں بانٹیں۔۔(علی عمران جونئیر)