لاہور (ویب ڈیسک) کیا آپ کو معلوم ہے کہ پاکستان میں سب سے مشکل ٹسٹ یا امتحان کس چیز کا ہوتا ہے ، تو آپ کو بتائیں کہ پاکستان میں سب سے مشکل ٹیسٹ لڑاکا طیارے کے پائلٹ ہوتا ہے ۔اس میں پائلٹ کو ایک کیبن میں ڈال کر ہوا کا دباؤ کم کر کے گھمایا جاتا ہے
۔اس میں کئی لوگوں کے کان تک بیکار جاتے ہیں جو فرد اس ٹیسٹ میں کامیاب ہوتا ہے ،اسے منتخب کیا جاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ وہ کہتے ہیں کہ جس کے ہاتھ میں کروڑوں روپے کا طیارہ دینا ہے وہ اتنا قابل ہو کہ وہ اس طیارے کو اڑا سکے ۔پائلٹ کو کہا جاتا ہے کہ اگر آپشن آئے کہ طیارہ تباہ کرنا ہے یا خود کو بچانا ہے تو تم طیارہ تباہ کر دینا اس کی وجہ یہ ہے کہ تم اس سے کئی گنا مہنگے ہو ۔۔۔ کیونکہ تم لیڈر ہو ہمارے معاشرے کو ڈاکٹر بہت ملے ،انجینئر بہت ملے ،آفیسر بہت ملے ،مگر لیڈر نہیں ملے ۔تربیت ماں کے گود سے شروع ہوتی ہے اور وہیں سے لیڈر پیدا ہوتا ہے ۔ مگر یہاں بچے پیدا ہوتے ہیں لیڈر نہیں ۔جس گھر میں نظام میں اور جس ادارے میں لیڈر موجود ہوتا ہے وہ خوب ترقی کرتا ہے ۔ایک دفعہ 1946ء میں قائداعظمؒ کے پاس پشاور یونیورسٹی کے دس طلبہ ملنے آئے ۔اسسٹنٹ نے انھیں آپ کے پاس بٹھایا ۔آپ نے بچوں سے پوچھا ۔تم کیسے آئے ہو انھوں نے جواب دیا سائیکلوں پر آئے ہیں آپ نے پوچھا کتنوں کی سائیکلوں میں لائٹ لگی ہوئی ہے انھوں نے جواب دیا ہم نے تو کوئی لائٹ نہیں لگائی آپؒ نے ان سے کہا تم میں ایک بھی میرے ملک میں جانے کے قابل نہیں ہے اس کی وجہ یہ تھی کہ دوسری ورلڈ وار کے بعد یہ قانون تھا کہ سائیکل میں لائٹ لگی ہو ۔ایک بچے نے کہا سر یہ گورے کا قانون ہے
آپؒ نے فرمایا ۔قانون تو قانون ہوتا ہےآپؒ اتنے چھوٹے قانون کا بھی احترام کرتے تھے یہ تھا ان کا ویژن آج جو ملک ترقی کر رہے ہیں وہ اپنے لیڈروں کی وجہ سے ترقی کر رہے ہیں ۔آدمی اگر اپنی آخرت دیکھ لے تو اسے سمجھ آ جاتی ہے کہ یہاں بڑے بڑے آئے اور چھوڑ کر چلے گئے میری کیا اوقات ہے ۔رہے نام اللہ کا ۔اگر آپ کا عمل دوسرے کو بڑا خواب دیکھنے سیھکنے اور کچھ کر گزرنے کچھ بن جانے کے لیے متاثر کرتا ہے تو پھر آپ لیڈر ہیں زندگی میں کچھ ایسے لوگ ہوتے ہیں جن کی وجہ سے لوگ بڑے خواب دیکھنے لگتے ہیں ایسے لوگ لیڈر ہوتے ہیں جب اللہ تعالیٰ نے ہی نوازنا ہے تو پھر آپ کیوں چھوٹا سوچتے ہیں وہ ایسا مالک ہے اگر آپ نہیں مانگتے تو وہ ناراض ہوتا ہے ۔دنیا میں پروفیشن کے لحاظ سے تیرہ قسمیں ہیں اور تیرہ قسم کے ہی لیڈر ہیں ان میں کوئی آرٹ اینڈ کلچر میں اور کوئی آئی ٹی ہوتا ہے کوئی سیاست میں لیڈر ہوتا ہے کوئی لکھنے میں لیڈر ہوتا ہے کوئی کھیل میں لیڈر ہوتا ہے لیڈر وہ ہوتا جس میں قائدانہ خصوصیات موجود ہوتی ہیں وہ کہیں پر بھی ہو لیڈ کرتا ہے آپ کو کبھی خاندان کے فنکشن میں اکھٹا ہونے کا موقع ملے تو آپ اپنے بچوں کو چھوڑ دیں ۔تھوڑی دیر بعد آپ کو پتا چل جائے گا کہ کون لیڈر ہے سارے بچے جس بچے کی بات ماننا شروع کر دیتے ہیں وہ بچہ لیڈر ہوتا ہے ۔۔۔