اس کے ساتھ کیا مسئلہ ہے ؟ جانیے

شفیلڈ(ویب ڈیسک) برطانوی خاتون کی ایک آنکھ سرطان کی وجہ سے نکال دی گئی ، جہاں اب محض ایک سوراخ باقی رہ گیا ہےلیکن یہ خاتون ضائع شدہ آنکھ کے مقام سے ہوا خارج کرکے موم بتی تک بجھاسکتی ہے۔34 سالہ ایما کزنز سرطان کے ایک ایسے مرض کی شکار ہوئی تھیں

جو بہت کم لوگوں کو لاحق ہوتا ہے، ان کی بائیں آنکھ میں سرطان سرائیت کرچکا تھا جس کا آخری حل آنکھ کو نکال باہر کرنا تھا۔ اس کے بعد ایک آنکھ کے ڈیلے میں ایک مہین سوراخ باقی رہ گیا ہے جس سے منہ کی ہوا باہر نکلتی ہے۔ایک دن ان کی بچی لاک ڈاؤن میں بلبلے بنارہی تھی کہ انہیں بھی خیال آیا کہ شاید وہ اپنی آنکھ کے سوراخ سے یہ عمل کرسکیں اور حیرت انگیز طورپر معمولی کوشش سے آنکھ سے ہوا نکلی اور بلبلے پھولنے لگے۔ بچے اب یہ منظر دیکھ کر بہت حیران ہوتے ہیں اور وہ سالگرہ پر آنکھ سے پھونک کر موم بتیاں بجھاسکتی ہیں۔