لاہور: (ویب ڈیسک) دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ جلد ہی صارفین کے لیے ایک منفرد فیچرپیش کرنے جا رہیا ہے۔ واٹس ایپ میں ہونے والی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ وے بی ٹا انفوکے مطابق یہ میسیجنگ ایپ ایک ایسے منفرد فیچر کی تیاری کر ہی ہے جس کی بدولت استعمال کنندگان ایک اکاؤنٹس کی مدد سے مختلف اسمارٹ فون پر بیک وقت لاگ ان ہوسکیں گے۔ واٹس ایپ نے کچھ عرصے قبل اینڈروئیڈ اورآئی او ایس صارفین کےلیے ملٹی ڈیوائس سپورٹ کا فیچر پیش کیا تھا جس کی بدولت استعمال کنندہ اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ کو بیک وقت چار ڈیوائسز اور ایک اسمارٹ فون پر استعمال کرسکتے ہیں۔ اب اسی فیچر میں مزید رفت کرتے ہوئے میٹا کی زیرملکتی کمپنی ایک اکاؤنٹ کومختلف اسمارٹ فون پراستعمال کے قابل بنانے کی خواہش مند ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ فیچراینڈروئیڈ کے لیے واٹس ایپ بی ٹا ورژن 2.22.10.13 کی اپ ڈیٹ میں شامل کردیا گیا ہے۔ جب کہ کمپنی ہم عصر اینڈروئیڈ ڈیوائسزکے لیے بھی سپورٹ فراہم کرنے پر کام کر رہی ہے۔ بی ٹا صارفین کی جانب سے جاری کیے گئے اس فیچر کے اسکرین شاٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ اسے فعال کرنے کے لیے استعمال کنندہ کو’رجسٹر ڈیوائس ایز کمپینیئن‘ سیکشن میں جانا پڑے گا۔استعمال کنندہ کودوسرے اسمارٹ فون یا ٹیبلیٹ پرواٹس ایپ رجسٹر کرنے کے لیے پہلی ڈیوائس پر ظاہر پونے والے QR کواسکین کیا جاسکتا ہے۔تاہم رپورٹ میں بتایا گیا ہے ابھی یہ فیچر فی الحال ڈیولپمنٹ کے مراحل میں ہےاور جلد ہی اسے اینڈروئیڈ صارفین کے لیے جاری کردیا جائے گا۔
Categories
واٹس ایپ کا صارفین کے لیے انوکھا فیچر پیش کرنے کا اعلان!! یہ کیا ہے؟؟ جانیں
