پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کا چیف الیکشن کمیشن کے نام اہم پیغام !!! سکندر سلطان راجہ سے کیا مطالبہ کر دیا؟

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری نے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کے نام سوشل میڈیا پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا ہے کہ یہ مناسب نہیں ہے کہ آپ زیادہ دیر عہدے پر رہیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے

ہوئے چیف الیکشن کمشنر کے نام پیغام جاری کیا جس میں لکھا کہ یہ بلکل بھی ٹھیک نہیں ہے کہ آپ زیادہ دیر تک عہدے پر براجمان رہیں ، آپ کچھ اچھا کرنے کے لیے بہت عرصے تک عہدے پر رہے لیکن شاید ہی کچھ اچھا کیاہو۔پاکستان تحریک انصاف رہنما نے چیف الیکشن کمشنر کو اللہ کا واسطہ دیتے ہوئے جانے کا مشورہ دیا اور کہا کہ موجودہ چیف الیکشن کمشنر سب سے زیادہ جانبدار شخص ہے جسے چلے جانا چاہیے،ساتھ ہی شیریں مزار ی نے الیکشن کراو پاکستان بچاوکا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔