لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کے نامور فنکار اور کامیڈی کے بے تاج بادشاہ عمر شریف نے اپنے کام سے سرحد پار بهی نام کمایا، کئی بالی ووڈ ستاروں نے عمر شریف کی نقل کرکے عروج حاصل کیا۔بالی ووڈ اداکار گووندا نے بھی عمر شریف کی اداکاری کی نقل کرکے اپنے گرتے کیرئر کو سنبهالا۔
اداکار عمر شریف کی کامیڈی ٹائمنگ کے سرحد پار اداکار بھی مداح تھے، کئی اداکاروں نے عمر شریف کی نقل کرکے شہرت حاصل کی۔ہدایت کار ڈیوڈ دهون کی فلموں میں عمر شریف کے ڈراموں کی ہو بہو نقل کی گئی، امیتابھ بچن بھی عمر شریف کے ڈائیلاگ بولتے دکھائی دیے لیکن اصل تو ہمیشہ اصل ہی رہتا ہے۔کئی ستاروں کی طرح بالی ووڈ اداکار عامر خان بھی عمر شریف کے مداح تھے، دورہ پاکستان کے دوران ایک تقریب میں عمر شریف سے کہا کہ انہیں ان کی والدہ نے “بکرا قسطوں پہ”دیکھنے کا کہا تھا، ڈرامہ دیکھ کر وہ ہنستے ہنستے لوٹ پوٹ ہو گئے اور عمر شریف کے فین بن گئے۔بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور جانی لیور بھی عمر شریف کے مداح تھے۔