لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) ماڈل و اداکارائیں اپنے لباس کے انتخاب کی بدولت گاہے سوشل میڈیا صارفین کی تنقید کی زد میں آتی رہتی ہیں۔ اب کی بار اس تنقید کا نشانہ سپر ماڈل نادیہ حسین بن گئی ہیں جنہوں نے گزشتہ دنوں اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر انتہائی چست لباس میں ایک ویڈیو پوسٹ کر دی تھی۔
تفصیلات کے مطابق 43سالہ نادیہ حسین نے لمبے گاﺅن نما لباس کے نیچے جلد کی رنگت کا چست پاجامہ پہن رکھا ہوتا ہے، جس پر لوگوں کی طرف سے شدید ردعمل سامنے آیا۔ انشرح خان نامی صارف نے اس ویڈیو پر کمنٹس میں لکھا کہ ”یہ کیا کرنا چاہتی ہے آخر۔“انعم نادی نامی لڑکی نے اپنے کمنٹ میں لکھا کہ ”بہت ہی بری ڈریسنگ ہے۔“رپورٹ کے مطابق چند روز قبل نادیہ حسین نئی ماڈلز کے بارے میں اپنے بیان کی وجہ سے تنقید کی زد میں آئی تھیں۔انہوں نے کہا تھا کہ ”نئی ماڈلز تعلیم یافتہ نہیں ہیں اور ان میں ہماری جنریشن کی ماڈلز کی طرح ’کلاس‘ اور ’پرسنیلٹی‘ نہیں ہے۔“