Categories
شوبز

پٹودی خاندان کی دولت کا اصل مالک میں نہیں بلکہ ۔۔۔۔ سیف علی خان کا حیران کن انکشاف

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی اداکار سیف علی خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ صرف نام کے نواب ہیں، ان کی حویلی سے فائدہ ان کی ماں شرمیلا ٹیگور کو پہنچتا ہے۔ انہوں نے اپنے گھر سے متعلق یہ بھارتی ٹیلی وژن شو کپل شرما شو میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کپل شرما نے سیف

سے سوال کیا کہ کیا آپ بطور اداکار زیادہ کماتے ہیں یا پھر اپنی حویلی کے کرائے سے زیادہ کماتے ہیں۔اس پر سیف علی خان نے جواب دیا کہ فلموں کی عکسبندی کے لیے حویلی کرائے پر دینے کا فائدہ والدہ شرمیلا ٹیگور کو ہوتا ہے، میں تو صرف نام کا نواب ہوں۔واضح رہے کہ ویب سیریز تانڈو کی عکسبندی کے لیے پٹودی خاندان کی آبائی حویلی کرائے پر دی گئی تھی۔