Categories
پاکستان

وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف کے حلف اٹھانے کے بعد مریم نواز بھی میدان میں آ گئیں ، بیان جاری کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) حمزہ شہبازشریف نے پنجاب کے 21 ویں زیراعلیٰ کے عہدے کا حلف اٹھا لیاہے ، حلف برداری کی تقریب میں مریم نوزشریف سفید رنگ کا خوبصورت لباس پہن کر شریک ہوئیں ۔ تفصیلات کے مطابق مریم نوازشریف نے حمزہ شہبازشریف کو عہدے کا حلف اٹھانے پر مبارک باد دیتے ہوئے

کہا کہ جتنے بڑے چیلنجز ہیں اتنا ہی بڑا ارادہ ہے ، ہم پنجاب اور پاکستان کے عوام کو ریلیف دینا چاہتے ہیں، ان لوگوں نے سیاسی دشمنی میں مسجد نبوی کی بے حرمتی کی ، سعودی عرب میں گرفتاریاں بھی کی گئیں ہیں ، مسجدنبوی میں افسوسناک واقعہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا ۔ حمزہ شہبازشریف کی حلف برداری کی تقریب لاہور کے گورنر ہاﺅس میں ہوئی ، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر حمزہ شہبازشریف سے عہدے کا حلف لیا ، حمزہ شہباز کالے رنگ کی شیر وانی پہن کر اپنی گاڑی خود چلا کر گورنر ہاﺅس پہنچے جبکہ ان کے ہمراہ گاڑی میں مریم نوازشریف بھی تقریب میں شریک ہوئیں ۔