Categories
پاکستان

دُولہا کے دیر سے آنے پر دلہن نے انتہائی قدم اٹھا لیا، غصے میں کسی اور سے شادی رچا لی

مہاراشٹرا(ویب ڈیسک) بھارتی میڈیا کے مطابق ایسا ہی واقعہ ریاست مہاراشٹراکے ضلع بلدھانا میں پیش آیا جہاں شرابی دلہے کے دیر سے تقریب میں پہنچنے پر دلہن نے ہال میں موجود دوسرے شخص سے شادی کرلی۔ رپورٹس کے مطابق شادی 22 اپریل کو پور پنگڑا گاؤں میں ہونے والی تھی

جس کے لیے تمام تیاریاں مکمل بھی ہو چکی تھیں اور شادی کی تقریب کا وقت شام 4 بجے رکھا گیا تھا۔ تاہم دلہن اور اس کے اہل خانہ کافی دیر تک دلہے کے آنا کا انتظار کرتے رہے لیکن دلہا اور اس کے دوست نشے کی حالت میں شام 4 بجے کے بجائے رات 8 بجے منڈپ پر آئے اور لڑنے لگے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق دلہا منڈپ پر چار گھنٹے تاخیر سے پہنچا تو دلہن کے والد نے بیٹی کی شادی کرنے سے انکار کر دیا۔ رپورٹس کے مطابق دلہن کے والد پنڈال میں موجود مہمانوں میں سے دلہا تلاش کرنا چاہتے تھے اور غیر متوقع طور پر انہیں رشتے داروں میں سے ایک ایسا شخص مل گیا جو ان کی بیٹی سے شادی کرنے پر راضی بھی ہو گیا۔ لہٰذا دلہن کی رضامندی سے اس کی شادی رشتے دار سے کردی ۔