مسجد نبویؐ واقعہ!!!سعودی بادشاہ کے 2 مہمان بھی گرفتار، تہلکہ خیز دعویٰ

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) مسجد نبویؐ میں پیش آنے والے واقعہ کے بعدسعودی بادشاہ کے مہمان تحریک انصاف کے انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر عرف چیکو کو بھی گرفتار کر لیا گیاہے، اس بات کا دعویٰ معروف صحافی طلعت حسین نے اپنے ولاگ میں کیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ یہ معاملہ سعودی عرب میں ہوا ہے اور وہ اتنی

آسانی سے نہیں جانے دیں گے، ان کا کہنا تھا کہ انیل مسرت اور چیکودونوں بادشاہ کے مہمان اور سعودی ولی عہد کی دعوت پر سعودی عرب گئے تھے۔ انہوں نے اپنے ولاگ میں مزید کہا کہ یہ پاکستان کے اندر کسی ٹھیلے کی مارکیٹ میں نہیں ہوا جہاں ایسی حرکات کریں، وہ ایسے معاملات کو بڑی سنجیدگی سے لیتے ہیں۔