فرح گجر تبدیلی والوں کے گلے پڑ گئی : موصوفہ کے خلاف ایک اور ثبوت سامنے آگیا

اسلام آباد (ویب ڈیسک)قومی احتساب بیورو نے سابقہ خاتون اول کی دوست فرحت شہزادی المعروف فرح خان اور دیگر کے خلاف ناجائز ذرائع سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے ، منی لانڈرنگ اور مختلف کاروبار کے نام پر کئی اکاؤنٹس رکھنے کے الزامات کی انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔ اس حوالہ سے ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور
کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس معاملہ کی قانون کے مطابق انکوائری کریں۔ نیب اعلامیہ کے مطابق گذشتہ تین سال کے دوران مذکورہ خاتون کے اکاؤنٹ میں 847 ملین روپے جمع کرائے گئے ہیں جو کہ اس کے اکائونٹ کی ابتدائی معلومات سے متضاد ہیں، یہ رقوم ان کے اکائونٹ میں جمع کرائی گئی اور تھوڑےعرصہ کے بعد فوری طور پر نکلوا لی گئیں۔ مختلف میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فرحت شہزادی المعروف فرح خان پر غیر قانونی طریقہ سے آمدن سے زائد اثاثے بنانے میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔