سبحان اللہ ! شدید گرمی کے موسم میں برف باری،سعودی عرب کے شہرنے سفید چادر اوڑھ لی

ریاض(نیوز ڈیسک ) سعودی عرب کے جنوبی علاقے عسیرمیں السودہ شہرمیں ژالہ باری سے شہر نے سفید چادر اوڑھ لی۔ السودہ شہر کے بیشتر مقامات میں ژالہ باری کے مناظر سوشل میڈیا پرپھیل گئے اور صارفین نے ژالہ باری کی تصاویر بڑے پیمانے پر شیئر کیں۔سوشل میڈیا پر السودہ میں ژالہ باری کے مناظر شیئر کرنے والوں میں فوٹو گرافر احمد
حاضر بھی شامل ہیں۔انہوں نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے ایسے لمحات کی منفرد طریقے سے فوٹو گرافی اور انہیں دستاویزی شکل دینے کا جنون ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ عسیر کا خطہ خوبصورتی کا ایک ایسا آئیکن ہے جس کا کوئی مقابلہ نہیں کر سکتا، خاص طور پر جب بارش اور برف باری ہوتی ہے تو اس خطے کی خوبصورت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔