چاہتے ہیں لوگوں کو ریلیف دیں !وزیر اعلیٰ بنتے ہی حمزہ شہباز نے پیغام جاری کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ ہمارے لیے چیلنجز بہت زیادہ ہیں، چاہتے ہیں لوگوں کو ریلیف فراہم کریں۔ تقریب حلف برداری کے بعد میڈیا نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ ہمارے پاس وقت تھوڑا ہے اور چیلنجز بہت زیادہ ہیں،گزشتہ حکومت نے صحت

اور تعلیم سمیت کئی چیلنجز چھوڑے ہیں، امن و امان کی صورتحال کا بھی مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں تمام چینلجز کو پورا کرنا ہے، یہ صرف (ن) لیگ کی حکومت نہیں ہے، اس میں اتحادی جماعتیں بھی شامل ہیں، یہ سیاسی جماعتوں کا اتحاد ہے، جس وجہ سے سب کومل کر فیصلہ لینا ہوتا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ صوبہ بہت بڑا ہے اور چیلنجز بہت زیادہ ہیں، چاہتے ہیں انہیں پورا کریں اور لوگوں کو ریلیف دیں۔