Categories
پاکستان

پنجاب کے سیاسی بحران میں جہانگیر ترین کی دبنگ انٹری! سب کو بڑا سرپرائز دے دیا

لاہور(نیوز ڈیسک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی خان ترین لاہور پہنچ گئے، جہانگیر ترین دبئی سے لاہور پہنچے، جہانگیر ترین ذاتی معالحین کی اجازت کے بعد پاکستان واپس آئے ہیں۔ ہم نیوز کے مطابق رکن ترین گروپ سلمان نعیم کا کہنا ہے کہ سربراہ پی ٹی آئی ترین گروپ جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی خان ترین لاہور پہنچ

گئے ہیں۔جہانگیر ترین اور علی ترین دبئی سے لاہور پہنچے، جہانگیر ترین ذاتی معالحین کی اجازت کے بعد پاکستان واپس آئے ہیں۔ یاد رہے 27 اپریل 2022ء کو خبر تھی کہ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض ترین گروپ کے سربراہ جہانگیرترین خاندان کےافراد کے ساتھ دبئی پہنچ گئے ہیں، جہانگیرترین کچھ دن دبئی میں قیام کریں گے۔جس کے بعد جہانگیرترین پاکستان روانگی کا فیصلہ کریں گے۔جہانگیرترین کا کہنا ہے کہ میں اس وقت دبئی میں ہوں، پاکستان واپسی کی حتمی تاریخ کا فیصلہ بعد میں کروں گا۔ اس سے قبل تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیرترین کی 16 اپریل کو وطن واپسی مؤخر ہوگئی تھی۔ جہانگیر ترین کے پولیٹیکل ایڈوائزر عمران نے بتایا ہے کہ جہانگیرترین کی فلائٹ کی بکنگ منسوخ کرادی گئی ہے۔ خیال رہے کہ جہانگیر ترین 26 فروری 2022 کو علاج کی غرض سے لندن روانہ ہوئے تھے۔اس سے قبل ترین گروپ کے رہنما عون چوہدری کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین 16 اپریل کو وطن واپس پہنچیں گے۔ ڈاکٹرز نے جہانگیر ترین کو سفر کی اجازت دے دی ہے اور وہ 16 اپریل کو لاہور اٰئیں گے جس کیلئے انہوں نے 15 اپریل کی ٹکٹ بھی بک کرالی ہے۔ لیکن بعد ازاں ان کی وطن واپسی سے متعلق بتایا گیا کہ جہانگیرترین نے 16 اپریل کو وطن واپسی مؤخر کردی تھی۔