میں نہیں مانوں گا!پرویز الہیٰ کا لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ ماننے سے انکار،نیا بحران جنم لینے کا خدشہ پیدا ہو گیا

لاہور(ویب ڈیسک) اسپیکر پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما پرویز الٰہی نے لاہور ہائیکورٹ کا حمزہ شہباز کی حلف برداری سے متعلق فیصلہ تسلیم کرنے سے انکار کر دیا۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہٰی کا کہنا ہے صدر اور گورنر کو بائی پاس نہیں کیا جا سکتا،

لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف آج وکلا عدالتوں میں پیش ہوں گے۔ پرویز الٰہی نے عدالتوں میں چھٹی کے سوال پر کہا کہ یہ ایک عدالت نہیں، اللہ کی عدالت بھی ہے۔ دوسری جانب تحریک انصاف نے بھی فیصلہ عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے انٹرا کورٹ اپیل تیار کی جا رہی ہے، وزیر اعظم کی پہلے سے بھیجی گئی سمری ابھی ایوان صدرمیں ہے، صدر یا گورنر ہی کسی اور شخصیت کو حلف لینے کے لیے نامزد کر سکتے ہیں۔ خیال رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز سے حلف لینے کا حکم دیا ہے۔ ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی 30 اپریل کو صبح ساڑھے گیارہ بجے حمزہ شہباز سے حلف لیں گے۔