حمزہ شہباز شریف نے حلف اٹھا لیا،پنجاب کے 21ویں وزیر اعلیٰ بن گئے

لاہور(ویب ڈیسک) نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہبازشریف نے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے، سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر گورنر ہاوس میں ان سے حلف لیا ۔ حمزہ شہبازشریف نے کالی شیروانی پہن رکھی ہے جبکہ گھر سے آتے ہوئے وہ اپنی گاڑی خود

چلا کر آئے اور مریم نوازشریف ان کے ساتھ ہی گاڑی میں گورنر ہاوس پہنچیں ۔ حلف برداری کی تقریب گورنر ہاوس کے سبزہ زار میں ہوئی، گورنر ہاؤس میں تقریب حلف برداری کے موقع پر کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور کسی بھی غیر متعلقہ شخص کو گورنر ہاؤس جانے کی اجازت نہیں ہے۔ مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی خواجہ عمران نذیر کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی تقریب حلف برداری کے لیے 1000 کے قریب مہمانوں کو مدعو کیا گیا تھا