Categories
اسپیشل سٹوریز

ملکہ ترنم نور جہاں نے پہلی بار لتا منگیشکر کو اپنے سامنے دیکھ کر کیا کہا تھا ؟ ایک پرانا واقعہ

ممبئی (ویب ڈیسک)بھارت کی لیجنڈری پلے بیک گلوکارہ لتا منگیشکر نے ایک بار بتایا تھا کہ ملکہ ترنم میڈم نور جہاں نے پیش گوئی کی تھی کہ میں ایک دن بہترین گلوکارہ بنوں گی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لتا منگیشکر نے اپنی سوانح عمری میں لکھا ہے کہ ’ملکہ ترنم نے اُن کی کامیابی کے بارے

میں پیش گوئی کی تھی۔‘لتا منگیشکر نے کہا کہ ’ایک دن، میں بڑی ماں کے سیٹ پر تھی اور ماسٹر ونایک نے ہمارا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ یہ نور جہاں جی ہیں، انہیں ایک گانا گاکر سُنائیں۔‘بھارتی گلوکارہ نے کہا کہ ’ماسٹر کے کہنے پر میں نے میڈم نور جہاں کو’راگ جیجونتی‘ گاکر سُنایا، اُس کے بعد اُنہوں نے مجھے فلمی گانا گانے کے لیے بولا تو میں نے فلم ’واپس‘ کا گیت ’جیون بیکار ہے تمہارے بنا‘ گایا۔‘اُنہوں نے کہا کہ ’جس وقت، میں گا رہی تھی تو مجھے بابا کے الفاظ یاد آئے کہ اگر آپ اپنے گرو کے سامنے گاتے ہیں تو اپنے آپ کو بھی گرو سمجھیں۔‘لتا منگیشکر نے مزید کہا کہ ’میں نے اسی سوچ کو ذہن میں رکھتے ہوئے گایا اور میڈم نور جہاں کو میری آواز پسند آئی۔‘بھارتی گلوکارہ نے کہا کہ ’میری آواز سُننے کے بعد میڈم نور جہاں نے مجھے مشق کرنے کو کہا اور پیش گوئی کی کہ میں ایک دن بہت اچھی گلوکارہ بنوں گی۔