Categories
Uncategorized

بوجھیں تو جانیں! تصویر میں موجود بچی کونسی مشہور اداکارہ ہے؟

ممبئی(ویب ڈیسک) پاکستانی ہردلعزیز، مشہور اداکارہ سجل علی نے اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے جس میں اُنہیں پہچاننا بالکل ہی ناممکن ہے۔ 28 سالہ اداکارہ سجل علی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوری پر مداحوں کے ساتھ اپنے بچپن کی ایک یادگار تصویر شیئر کی ہے۔

یہ اسٹوی شیئر کرتے ہوئے اداکارہ سجل علی کا کیپشن میں لکھنا ہے کہ ’یہ میں ہوں، میرا بچپن۔ واضح رہے کہ اداکار احد رضا میر سے طلاق کی خبریں کچھ تھمنے کے بعد اداکارہ سجل علی آج کل دوبارہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک نظر آ رہی ہیں۔ سجل علی اپنی زندگی میں نئی تبدیلیوں میں بھی مصروف ہیں، انہوں نے سوشل میڈیا سے اپنے نام کے ساتھ لگا احد رضا میر کا نام ہٹا دیا ہے، ڈسپلے پکچر تبدیل کر لی ہے اور نیا ہیئر کٹ بھی لے لیا ہے۔ سجل علی آج کل سوشل میڈیا پر سیلفیز اور خوبصورت گانے شیئر کرتے ہوئے دیکھی جا سکتی ہیں۔