” یہ کریڈٹ عمران خان کو دیا جانا چاہیے کہ ۔ ۔ ۔” مولانا طارق جمیل نے دل کی بات کہہ دی

لاہور (ویب ڈیسک) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے کہا ہے کہ اسلامو فوبیا کے خلاف کھڑے ہونے کی کوششوں کا کریڈٹ عمران خان کو دینا چاہیے۔ایک حالیہ انٹرویو میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے خلاف کھڑے ہونے کی کوششوں کا کریڈٹ عمران خان کو دینا چاہیے، اگر ہم اس کی قدر نہیں کریں گے تو اللہ ہی اسے اجر دے گا۔روزنامہ جنگ کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں مولانا طارق جمیل سے میزبان نے سوال

کیا کہ حکمرانوں کی طرف سے ملنے والے تحائف ریاست کی ملکیت ہیں؟ جس پر مولانا طارق جمیل نے کہا کہ میں اس بارے میں پاکستان کے قانون اور قواعد سے واقف نہیں ہوں۔مولانا طارق جمیل نے یہ بھی کہا کہ قومی خزانے کی حفاظت حکمران اور ریاست کی ذمہ داری ہے، قومی خزانے کی حفاظت میں ناکام حکمرانوں کو عبرتناک سزا کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ عمران خان نے توہین مذہب اور اسلامو فوبیا کے خلاف بین الاقوامی فورمز پر آواز اٹھائی اور بتایا کہ مسلمان اپنے پیغمبر حضرت محمد ﷺ سے کس قدر محبت کرتے ہیں۔طارق جمیل نے کہا کہ عمران خان کو اُن کی اس کوشش کا مناسب کریڈٹ نہیں ملا، اگر لوگوں نے عمران خان کو کریڈٹ نہیں دیا کوئی بات نہیں کیونکہ اللّہ انہیں اجر دے گا۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ کہ ہر شخص اچھی اور بری خصوصیات کا مرکب ہوتا ہے لیکن 57 اسلامی ممالک میں ان مسائل کو عمران خان نے جس بہادری سے اٹھایا ہے کوئی اور نہیں اٹھا سکتا۔