اسلام آباد (ویب ڈیسک) سعودی عرب کے دورے پر موجود ترک صدر طیب اردوان نے ریاست میں آئے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف کو سعودی عرب میں ملاقات کا پیغام بھجوایا لیکن یہ ملاقات نہ ہوسکی۔ایکسپریس نیوز “کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سعودی ولی عہد کی دعوت پر گزشتہ روز مدینہ منورہ پہنچے ہیں، ترک صدر نے
وزیراعظم شہباز شریف کو پیغام دیا کہ آپ سے ملاقات کا خواہش مند ہوں تاہم پیغام ملنے کے باوجود ٹائمنگ کے مسائل کی وجہ سےدونوں رہنماؤں میں ملاقات نہ ہوسکی۔رپورٹ کے مطابق شہبازشریف آئندہ چنددنوں میں ترکی کا دورہ کریں گے جہاں ان کی طیب اردوان سے ملاقات ہوگی۔