Home پاکستان شاہ زین بگٹی کےگھیراؤ پر جمہوری وطن پارٹی کا ردعمل!سابق...

شاہ زین بگٹی کےگھیراؤ پر جمہوری وطن پارٹی کا ردعمل!سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کارکنوں کے ہتھے چڑھ گئے

3
0

اسلام آباد(ویب ڈیسک) اسلام آبادکی کوہسار مارکیٹ میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما اور جمہوری وطن پارٹی کارکنوں میں ہاتھا پائی کا واقعہ پیش آیا ہے۔سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری صبح سحری کے لیے ہوٹل پر بیٹھے تھے کہ کچھ افراد نے آکر نعرے بازی شروع کر دی جس پر نوبت ہاتھا پائی تک جا پہنچی۔

اس واقعے کے حوالے سے قاسم سوری کا کہنا ہے کہ سحری کے لیے بیٹھا ہوا تھا کہ چند لوگ آئے اور حملہ کر دیا۔قاسم سوری کے مطابق ہوٹل پر موجو د لوگوں نے ردعمل دیا اور ان کےخلاف نعرے لگائے۔قاسم سوری نے بتایا کہ وہاں موجود لوگوں نے حملہ آوروں کو کرسیاں ماریں جس سے وہ لوگ فرار ہو گئے۔رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا پاکستانی عوام ان کے چہرے پہچان چکے ہیں، اس طرح کےحملے شروع کیے تو عوام آپ کو جینےنہیں دیں گے۔بعد ازاں قاسم سوری نے تھانہ کوہسار میں اندراج مقدمہ کے لیے درخواست بھی دے دی۔