Categories
شوبز

عالیہ اور رنبیر کو شادی پر سب سے مہنگا تحفہ کس نے دیا؟

ممبئی: (ویب ڈیسک) نوبیاہتا جوڑی اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کو شادی پر بہت سے مہنگے تحفے ملیں ہیں۔ اس جوڑی کو شادی کے موقع پر کس فنکار نے کونسا تحفہ دیا؟ اس کی فہرست بھارتی میڈیا کی جانب سے جاری کی گئی ہے۔ اداکارہ کترینہ کیف کی جانب سے عالیہ بھٹ کو پلاٹینیم دھات سے بنا ساڑھے 14 لاکھ کا بریسلیٹ تحفے کے طور دیا گیا ہے۔ فرینڈ دپیکا پڈوکون کی جانب سے اس جوڑی کو مہنگی ترین گھڑیاں دی گئی ہیں جن کی مالیت تا حال ایک راز ہے۔ عالیہ بھٹ کے قریبی دوست و اداکار سدھارتھ ملہوترا نے عالیہ بھٹ کو 3 لاکھ کی مالیت کا ہینڈ بیگ دیا ہے۔ دوست ورن دھون کی جانب سے نئی نویلی دُلہن کو مہنگے اور مشہور ترین برانڈ کی سینڈل دی گئی ہے، اس سینڈل کی مالیت 4 لاکھ ہے۔ اداکارہ انوشکا شرما نے عالیہ بھٹ کو اُن کے پسندیدہ اور مشہور ترین ڈیزائنر منیش ملہوترا کا تیار کردہ لباس تحفے میں دیا ہے جو کہ ڈیڑھ لاکھ کا ہے۔ اداکار ارجن کپور نے اپنے نوبیاہتا دوست رنبیر کپور کو مہنگے ترین برانڈ کی ڈیڑھ لاکھ کی ایک جیکٹ دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کرینہ کپور نے عالیہ بھٹ کو تین لاکھ کی مالیت کا ہیرے کا سیٹ دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آیان مکھرجی نے اس نوبیاہتا جوڑی کو Audi Q8 بطور تحفہ دی ہے۔ معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے عالیہ بھٹ کو شادی پر ہیرے کا ہار دیا ہے جس کی مالیت 9 لاکھ ہے۔ اداکار رنویر سنگھ نے رنبیر کپور کو شادی کے تحفے میں مہنگی ترین اسپورٹس بائیک Ninja H2 R دی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ 14 اپریل کو شادی کرنے والی نوبیاہتا جوڑی عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور شادی کے بعد ہنی مون پر جانے کے بجائے شوٹنگ پر واپس آ چکے ہیں۔