شاہ رخ خان کے گھر پر لگی نام کی تختی کی تبدیلی پر کتنی رقم خرچ ہوئی ہوگی؟ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے

ممبئی: (ویب ڈیسک) بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے چند روز قبل اپنے ممبئی میں واقع گھر منت پر لگی نام کی تختی کی تبدیلی پر بھاری رقم خرچ کی جس کی رقم جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے۔بالی ووڈ ڈاٹ کام نامی سوشل میڈیا پورٹل کی رپورٹ کے مطابق نئی نام کی تختی کو کسی اور نے نہیں بلکہ شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان کی نگرانی میں ڈیزائن کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں مزید دعویٰ کیا گیا ہے کہ نام کی تختی کی تبدیلی پر 20 سے 25 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں تاہم اسکی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں ہوسکی۔ یاد رہے کہ سپر اسٹار اداکار شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری خان ایک معروف ڈیزائنر بھی ہیں۔