Categories
شوبز

زارا نور نے درزی سے کی جانے والی کال پر بات مداحوں سے شئیر کر دی

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ زارا نور نے فوٹو اینڈ ویڈیو شئیرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ اپنے درزی سے بات کر رہی ہیں۔اداکارہ زارا کو اپنے درزی سے وقت پر عید کے کپڑے سی کر دینے کی گزارش کی جا رہی ہے۔اس سے قبل اداکارہ زارا نور عباس نے اپنی ان تصاویر کو اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا تھا۔ ان تصاویر میں اداکارہ کو بولڈ لک اور مغربی انداز میں دیکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ اداکارہ زارا نور عباس انسٹاگرام پر کافی متحرک نظر آتی ہیں۔