وزیراعلیٰ کے انتخاب اور حمزہ شہباز کی جیت میں آئینی نقص۔۔۔ عثمان بزدار وزیراعلیٰ پنجاب برقرار۔۔۔ حیران کن دعویٰ کر دیا گیا

لاہور (ویب ڈیسک) پنجاب اسمبلی کے سپیکر چوہدری پرویز الٰہی نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب کا الیکشن ہوا ہی نہیں ہے اس میں آئینی نقص رہ گیا ہے، تو کون کہتا ہے کہ صوبے میں آئینی بحران ہے، یا صوبے میں وزیرِ اعلٰی نہیں ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’جب تک نیا وزیرِ اعلٰی حلف نہیں اٹھا لیتا تب تک وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ہی ہیں۔‘انھوں نے کہا کہ ’آج بھی ڈیڑھ سو لوگ اسمبلی کے دروازوں پر کیوں بیٹھے ہیں، شہباز شریف کے کہنے پر پولیس نے اسمبلی پر دھاوا بولا ۔‘چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ ’پولیس اور عدالتوں نے ہمارا روزمرہ کا کام کرنا ہے تو وہ ادھر آ جائیں، ہمیں تو ان کا کام نہیں آتا ہے۔‘انھوں نے کہا کہ عدلیہ فیصلہ کر لے کہ پنجاب اسمبلی پولیس نے چلانی ہے، انھوں نے چلانی ہے یا ہمیں چلانے دینی ہے۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ ’ہم نے عدالت سے رجوع کر رکھا ہے اور غیر منتخب اور غیر قانونی وزیرِ اعلیٰ چاہتے ہیں کہ اقتدار اسے دے دیا جائے۔‘