Categories
پاکستان

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار سے ملاقات میں عمران خان نے کن لوگوں کے نام مانگے؟ سینئر صحافی رؤف کلاسرا کا انکشاف

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی رؤف کلاسرا نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار اور سابق وزیراعظم عمران خان کی ملاقات کے بارے میں انتہائی اہم انکشاف کر دیا، انہوں نے ٹوئٹر پر انکشاف کرتے ہوئے لکھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے مجھے لاہور سے بتایا انہیں عمران خان ملاقات میں یہ تاثر ملا سابق وزیراعظم

محسوس کرتے ہیں اس بحران میں ان کی لیگل ٹیم اور ایڈوائزر نے درست مشورے نہیں دیے، خصوصاً سپیکر رولنگ پر انہیں مس گائیڈ کیا گیا اس لئے خان نے ثاقب نثار سے وکیلوں کے نام مانگے ہیں جو ان کی مدد کریں۔