Categories
پاکستان

’’ آپ کو تحریک انصاف کے بڑے بڑے لوگ۔۔۔۔‘‘ 10 دِنوں بعد کیا ہونے والا ہے؟ جاوید چوہدری کے تہلکہ خیز انکشافات

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف صحافی جاوید چودھری نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ دس دن میں پی ٹی آئی کی گرفتاریاں شروع ہونے جا رہی ہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان صاحب کے پاس یہی کارڈ بچے ہیں کہ وہ خیبرپختونخوا اسمبلی تحلیل کر دیں،

پنجاب اسمبلی سے استعفے دے دیں اور سندھ میں بھی ان کے ارکان استعفے دے دیں۔ اس موقع پر جاوید چودھری نے کہا کہ یہ خبر ہے کہ دس دن بعد گرفتاری شروع ہونے والی ہیں اور بہت سارے لوگ یہاں پر نظر بھی نہیں آنے گے۔دوسری جانب وفاقی وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کارروائی کرسکتا ہے،عمران خان کو 6 ماہ قید، جرمانہ اور نااہلی کی سزا دی جاسکتی ہے۔ایک انٹرویومیں وزیر قانون نے کہا کہ عمران کے خلاف الیکشن کمیشن توہین عدالت کے الزام میں کارروائی کرسکتا ہے، عمران خان کو چھ ماہ قید ہو سکتی ہے۔اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ عمران خان نا اہل ہوسکتے ہیں، جرمانہ بھی ہوسکتا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کے حلف نہ لینے کے حوالے سے وزیر قانون نے کہاکہ تاریخ ایسا کبھی نہیں ہوا کہ چوبیس گھنٹے میں حلف نہ لیا گیاہو۔انہوں نے کہاکہ چوہدری محمد سرور نے عثمان بزدار کو بلاکر استعفیٰ کی تصدیق کرائی تھی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کی نشست خالی ہوئی تو پرویز الٰہی امید وار بنے۔انہوں نے کہاکہ عثمان بزدار کے ساتھ کھڑے ہوکر پرویز الٰہی نے کاغذات جمع کروائے۔اس موقع پر پی ٹی آئی کے رہنما ریاض فتیانہ نے کہا کہ ہمیں جتنا دیوار سے لگائیں گے اتنے زور سے ردعمل آئے گا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت آئی ایم ایف کے آگے لیٹ گئی ہے، یہ کمپنی نہیں چلے گی۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ استعفیٰ ہی غیر آئینی اور غیر قانونی ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کا الیکشن درست نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ہائی کورٹ حلف لینے کا حکم دیکر اختیارات سے تجاوز کررہی ہے۔