Categories
Uncategorized

صدر کسی بھی وقت شہباز شریف کو اعتماد کا ووٹ لینے کا کہہ سکتے ہیں،بڑے دعوے نے کھلبلی مچا دی

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ صدر کے پاس اختیار ہےکہ وہ وزیراعظم کو اعتماد کا ووٹ لینے کاکہہ سکتے ہیں ۔سابق وزیر اطلاعات نے کہا کہ انتخابی اصلاحات پر بات چیت ضرور ہونی چاہیے، بلاول کو شہبازشریف کا وزیرخارجہ بنا کر

بھٹو کی میراث کو دفن کردیاگیا، جو کام ضیاء الحق نہیں کرسکے وہ آج زرداری نے کروا دیا، آج پیپلز پارٹی ن لیگ میں شامل ہوگئی۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے ان سب کو ایک ہی انتخابی نشان ’لوٹا‘ دے دیں، پوری حکومت افراتفری کا شکار ہے۔تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری نے موجودہ حکومت کی بدانتظامی کو پاکستان میں بجلی اور ڈیزل کے بدترین بحران کی بنیادی وجہ قرار دے دیااور کہا کہ پوری حکومت افراتفری کا شکار ہے ، کیا ملک کا نظام اس طرح چلتا ہے؟ ان کی ایک ہی توجہ ہے کہ حمزہ شہباز وزیر اعلیٰ بن جائے۔انہوں نے کہا کہ ایک ہی حل ہے سب چیزوں کا کہ جلد اور صاف شفاف انتخابات ہوجائیں۔ اس موقع پر صحافی نے فواد چوہدری سے سوال کیا کہ ’عمران خان نے بھی فرح کے حوالے سے سوال کا جواب نہیں دیا، پی ٹی آئی کیوں اس سوال سے بھاگ رہی ہے؟‘فواد چوہدری نے جواب دیا کہ ’ہمیں کیا پتا فرح گوگی کون ہے ، حکومت سے پوچھیں، اگرمریم نواز کے پاس ثبوت ہیں تو فرح گوگی پر کیس کردیں، مریم اورنگزیب کسی جگہ پرکونسلر کا الیکشن لڑکردکھا دیں،مریم نواز اور مریم اورنگزیب محلےکی عورتوں کی طرح طعنے دیتی ہیں، پاکستان کی سیاست کو ان خواتین کے حوالے نہیں کیا جاسکتا۔