Categories
پاکستان

شہباز گل بیرون ملک روانہ،جاتے جاتےبھی مخالفین کو ایسا پیغام دے گئے کہ سب غصے سے لال پیلے ہو جائیں

اسلام آباد(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا کہ میں نجی کام کے سلسلے میں دو تین دن کیلئے بیرون ملک جا رہا ہوں ، یہ مت سمجھ لینا کہ بھاگ رہا ہوں ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر مخالفین کے نام اپنے

پیغام میں شہباز گل نے کہا کہ میں عمران خان کے ساتھ کھڑا تھا، کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا ، خان کے ساتھ پہلی صف میں کھڑے ہو کر امپورٹڈ کو شکست دیں ۔انہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی لکھا کہ عید کے بعد دما دم مست قلند رہوگا۔