کیا آپ نے کبھی سوچا کہ جینز میں یہ چھوٹی جیب کیوں ہوتی ہے؟

لاہور: (ویب ڈیسک) روزمرہ زندگی میں آپ کتنی ہی ایسی چیزوں کو دیکھتے ہیں جن بارے نہ تو سوچتے ہیں اور نہ ہی جاننے کی کوشش کرتے ہیں یہ کیوں بنائی گئی ہیں اسی طرح جینز کی پینٹ کی دائیں جانب والی جیب کے اوپر ایک چھوٹی سی جیب یاپاکٹ ضرور دیکھی ہوگی اور یقیناً اسے دیکھ سوچا بھی نہیں ہوگا اسے بنانے کا مقصد کیا ہے؟ اس ننھی جیب کو بنانے کا مقصد نہایت سادہ ہے یہ جیبی گھڑی یعنی پاکٹ واچ رکھنے کے لئے بنائی گئی تھی اور اسے پینٹ کا حصہ بنانے کا خیال امریکی کاؤبوائز کو دیکھ آیا تھا۔یہ سنہ 1800 کی بات ہے جب کاؤ بوائزاپنی جیبی گھڑیوں کو چین میں لپیٹ کر واسکٹ میں رکھا کرتے تھے جو اکثر گر کر ٹوٹ بھی جاتی تھیں۔ اسی لئے اب ایک ایسی جیب کی ضرورت محسوس ہورہی تھی جس میں اس گھڑی کوباحفاظت رکھا جاسکے تاکہ یہ ٹوٹنے سے محفوظ رہے۔اسی بات کو مد نظر رکھتے ہوئے پینٹ بنانے والی معروف کمپنی لیویز نے یہ چھوٹی جیب گھڑیوں کے لئے متعارف کروائی۔ تاہم موجودہ دور میں جیبی گھڑیوں کا تصور تو اب ناپید ہوچکا ہے لیکن اب یہ جیب دوسرے کئی مقاصد کے لئے استعمال کی جا سکتی ہے جیسے ننھے زیورات، باتلوں کے ڈھکن،یو ایس بی، سکے، دھاگہ، منی آئی پوڈ، بیٹری سیل، ٹافیاں اور دوسری چیزیں شامل ہیں۔