لاہور (ویب ڈیسک) نامور کالم نگار اجمل خٹک کثر اپنے ایک کالم میں لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔کہنایہ ہےکہ آج امریکا مخالف نعرہ جے یوآئی سمیت مذہبی جماعتیں بھی لگارہی ہیں اوروہ عمران خان بھی لگارہے ہیں جو اپنے ساڑھے تین سالہ دور میں امریکی ساہوکارآئی ایم ایف سمیت تمام امریکی مفادات پورے کرتے رہے ہیں۔
دوعملی کا عالم یہ ہے کہ کل تک جو مذہبی جماعتیں سوویت روس کے خلاف امریکا کی حلیف تھیں وہ آج روس سے تعلقات پر زوردے رہی ہیں اور عمران خان بھی۔ دلچسپ امریہ ہے کہ جے یوآئی سمیت مذہبی جماعتیں بھی اسلامی نظام کا نعرہ لگاتی ہیں جبکہ عمران خان بھی ’’ریاست مدینہ ‘‘ کے داعی ہیں،تو کیا یہ خوب نہ ہوگاکہ مستقبل میں جے یوآئی، تحریک انصاف سمیت امریکامخالف تمام جماعتیں اتحاد کے بندھن میں بندھ جائیں اور ملکر نعرہ لگائیں امریکا کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے!