Categories
شوبز

اس تصویر میں موجود یہ ننھا بچہ آج بالی وڈ کا خوبصورت اور مشہوراداکار ہے ، بھلا کون ؟

لاہور (ویب ڈیسک) بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے اپنے بیٹے ابھیشیک بچن سے ڈانس اسٹیپس سیکھنے کا اعتراف کرلیا۔ جی ہاں اوپر دی گئی تصویر امیتابھ بچن کی اپنے بیٹے ابھیشک بچن کے ساتھ لی گئی ۔انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی مشہورِ زمانہ فلم ڈان کے مشہور گیت “کھائیکی پان بنارس والا” کی ایک

ایڈیٹڈ ویڈیو شیئر کی، لیکن ویڈیو پر ابھیشک بچن کی فلم “دسویں” کے گیت “مچا مچا رے” کا گانا ہے۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے امیتابھ بچن نے انکشاف کیا کہ انہوں نے اپنی فلم ڈان کے گانے میں پرفارم کیے گئے ڈانس اسٹیپس اپنے ننھے ابھیشیک سے سیکھے تھے۔ اس حوالے سے امیتابھ نے تحریر کیا کہ کچھ اسٹیپس ابھیشیک سے سیکھے، کیونکہ وہ گھر میں اسی طرح چلے تھے۔