مریم صفدر کا جھوٹ بولنے اورمکر کرنے میں کوئی ثانی نہیں، شریفوں کا سارا ٹبر عوام کے پیسوں پر پلتا ہے۔تحریک انصاف کے اہم رہنما نے مریم نواز کو آڑے ہاتھوں لے لیا ،مگر کیوں؟؟

لاہور(ویب ڈیسک) پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ جھوٹ کہا کہ خاتون اوّل کی بیٹی کی شادی پرسرکاری وسائل لگے، مریم صفدر جھوٹ بولنے اور مکر کرنے میں کمال رکھتی ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مریم صفدر نے جھوٹ کہا ہے کہ
خاتون اول کی بیٹی کی شادی پر سرکاری وسائل لگے، آپ جھوٹ بولنے اور مکر کرنے میں کمال رکھتی ہیں۔ شہباز گل نے مزید کہا یہ مریم صفدرکی جانب سے مکمل جھوٹ ہے، آپ لوگوں کو سب آپ کی طرح کے چور لگتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما نے ن لیگی رہنما پر طنز کرتے ہوئے مزید لکھا کہ آپ لوگوں کا سارا ٹبر عوام کے پیسے پر پلتا ہے جبکہ عمران خان نے قوم کے پیسے کی حفاظت کی۔ شہباز گل نے اپنے ایک اور ٹوئٹ میں اسی حوالے سے مزید کہا کہ مریم صفدر صرف اس وقت جھوٹ نہیں بولتیں جب وہ نہیں بول رہی ہوتی ہیں۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ جس شادی میں عمران خان کی شرکت سے متعلق مریم صفدر نے حسب عادت جھوٹا الزام لگایا ہے وہ 12 ربیع الاول 19 اکتوبر کو ہوئی جب کہ عمران خان 23 اکتوبر کو سعودیہ پہنچے۔