سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی کو دل کی تکلیف،ہسپتال منتقل

ملتان(ویب ڈیسک) سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی کو دل میں تکلیف ہونے پر ملتان میں ہسپتال لے جایا گیا ہے۔جاوید ہاشمی ملتان کے انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں طبی معائنے کیلئے پہنچے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا

کہ سینے میں درد محسوس ہوا تو چیک آپ کیلئے ہسپتال آیا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر کہتے ہیں کہ تھوڑے دن انتظار کریں پھر آپ کی سرجری کریں گے۔سینئر سیاست دان جاوید ہاشمی نے کہا کہ عمران خان حکومت کے 5 سال پورے کرتے مگر ان کے طرزِ حکومت نے اس کی گنجائش ہی نہیں چھوڑی۔