Categories
Uncategorized

وہ بالی وڈ اداکار جو پیسے بھی خرچ کرنے سے پہلے اپنی بیگم سے اجازت لیتا ہے؟؟

ممبئی(ویب ڈیسک) بالی وڈ کے سپر ہٹ اسٹار شاہد کپور نے اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق دلچسپ اعتراف کیا ہے۔شاہد کپور کا شمار بالی وڈ کے ان بے باک اداکاروں میں ہوتا ہے جو اپنی نجی زندگی مداحوں کے ساتھ شیئر کرنے میں کسی قسم کی قباحت محسوس نہیں کرتے،

یہ ہی وجہ ہے کہ ان کے پرستار ان سے متاثر ہیں۔حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں شاہد کپور نے بتایا کہ ‘شادی سے قبل میرا جہاں دل چاہتا تھا اور جیسے دل کرتا تھا ویسے ہی پیسے خرچ کرتا تھا لیکن اب میں ایک فیملی مین ہوں’۔اداکار نے کہا کہ ‘میرے دو بچے ہیں، بیوی ہے، خرچہ کرنے سے پہلے اس سے اجازت مانگنی پڑتی ہے’۔انہوں نے مزید کہا کہ ‘چونکہ ہم پیسوں سے اپنی ضروریات پوری کرتے ہیں اسی لیے اس کی اہمیت کو سمجھنا چاہیے، ہندوستان کے تقریباً ہر گھر میں پیسے کو لے کر جھگڑا ہوتا ہے’۔ شاہد کپور نے انکشاف کیا کہ ‘میرے والد (پنکج کپور) اہلیہ سے زیادہ اچھا کھانا پکاتے ہیں اس لیے دونوں کے درمیان کبھی کبھار لڑائی بھی ہوجاتی ہے’۔یاد رہے کہ شاہد کپور اور میرا راجپوت جولائی 2015 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔