عمران خان اسٹیبلشمنٹ سے کس طرح کی ڈیل کے چکروں میں ہیں؟؟سینئر تجزیہ کار اس بارے میں کیا کہتے ہیں؟؟

کراچی(ویب ڈیسک) تجزیہ کار مظہرعباس نے دعویٰ کیا ہے کہ عمران خان نے جس طرح کا ماحول بنایا ہوا ہے وہ اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دینا چاہتے ہیں۔ جیو نیوز کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں اس دفعہ عمران خان جو کال دینے کی بار بار بات کررہے ہیں
وہ صرف اسٹیبلشمنٹ کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ اس سے پہلے کہ وہ دھرنے کے لیے آ ئیں،کوئی معاملات طے کر لیے جائیں لیکن میرے خیال میں بظاہر ایسا نہیں لگتا کہ حکومت ان کے مطالبے کو ماننے کو تیار ہے۔میرے خیال میں عمران خان ایک بہت بڑا شوسٹنٹ کر سکتے ہیں کیونکہ ان میں ایسی صلاحیت ہے۔ان کا کہنا تھا کہ شیخ رشد نے جو بیان دیا کہ ملک میں خانہ جنگی ہو سکتی ہےیہ بہت ہی خطرناک بیان ہے، یہ غیر ضروری طور پر خانہ جنگی کی بات کیوں کی جارہی ہے؟یہ جو سلسلہ ہے کیا یہ پردےسے ہٹ کرکچھ زیادہ کرنے جا رہے ہیں؟مظہر عباس کا کہنا تھا کہ فرض کریں کہ آج وزیراعظم اعلان کردیتے ہیں کہ تین ماہ بعد انتخابات ہوں گے تو نگران حکومت کیسے بنے گی؟الیکشن کمیشن کا کیاکردار ہو گا؟