لاہور(ویب ڈیسک) اداکارہ ہانیہ عامر کا کہنا ہے کہ عالیہ بھٹ سے شکل ملتی ہے اور مجھے پاکستانی عالیہ بھٹ کہا جاتا ہے تو بے حد خوشی ہوتی ہے۔ایک سوال کے جواب میں ہانیہ کا کہنا تھا کہ میری کسی سے لڑائی نہیں ہے، صبا قمر اور نیلم منیر کی عزت کرتی ہوں،
ان کی فلمیں بھی عید پر ریلیز ہو رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ انہیں موسیقی کا جنون ہے، صرف انگلش گانے سنتی ہیں۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ڈراموں سے زیادہ ڈراموں کے او ایس ٹی سپر ہٹ ہوجاتے ہیں۔