’’جھوٹی خبروں کاامام ٹولہ ‘‘ فواد چوہدری نے کن صحافیوں کو یہ لقب دے ڈالا؟ نئی بحث چھڑ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے حامد میر، غریدہ فاروقی، عمر چیمہ، عمار مسعود، ثانیہ عاشق اور عادل شاہزیب کو جھوٹا لیٹر شیئر کرنے پر جھوٹی خبروں کا امام ٹولہ قرار دے دیا۔تحریک انصاف کے رہنما نے شہبازگل کی ایک ٹوئٹ پر لکھا کہ “ان تمام خواتین و حضرات نے فیک نیوز کیخلاف قانون سازی کی سخت مخالفت کی اور بین الاقوامی میڈیا کو مسلسل یہ فیک نیوز فیڈ کی کہ پاکستان میں میڈیا زنجیروں میں ہے”۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ سب یعنی حامد میر، غریدہ

فاروقی، عمر چیمہ، عمار مسعود، ثانیہ عاشق اور عادل شاہزیب اس وقت سے نون لیگ میڈیا سیل میں کام کر رہے تھے اب بھی تحریک انصاف کیخلاف مسلسل جھوٹی خبروں کا امام یہ ہی ٹولہ ہے۔واضح رہے کہ شہبازگل نے ایک ٹوئٹ شیئر کی تھی جس میں انہوں نے ان تمام صحافیوں کی جانب سے فیک لیٹر شیئر کرنے پر انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے اس کو عنوان دینے کیلئے کہا تھا۔