Categories
شوبز

سجل علی کسے جان سے مار دینا چاہتی ہیں؟ ویڈیو نے مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیا

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سجل علی نے اہم انکشاف کر دیا۔ اداکارہ سجل علی کی ایک شوٹنگ کے دوران کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ سجل علی کسی کو جان سے مار دینے کی خواہش کا اظہار کر رہی ہیں۔ ساتھ ہی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ شوٹنگ کے طویل دورانیے سے تنگ آکر اپنے جذبات کا اظہار کرتی ہوئی نظر آ رہی ہیں۔ اس سیلفی ویڈیو میں سجل علی کے ساتھ اُن کے میک اپ آرٹسٹ بھی دیکھے جا سکتے ہیں جو انٹرنیٹ صافین کو بتا رہے ہیں کہ اس وقت رات 12 بجے سے زائد کا وقت ہو گیا ہے اور ہم شوٹنگ کر رہے ہیں۔ اس دوران سجل علی کو ویڈیو میں چیختے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ سجل علی کا سیلفی ویڈیو میں کہنا ہے کہ ’میں گھر جانا چاہتی ہوں اور میں کسی کو مار دینا چاہتی ہوں۔‘سجل علی کے اس دلچسپ انداز میں جذبات کے اظہار پر میک اپ آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ ’جسے آپ مارنا چاہتی ہیں اُس کا نام ظاہر نہیں کیجئے گا۔