Categories
شوبز

معروف پاکستانی اداکارہ علیزے شاہ دلہن بن گئیں

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ علیزے شاہ کے دلہن بننے کی تصایر سوشل میدیا پر وائرل ہوگئیں۔ اداکارہ علیزے شاہ کی کشمیری دلہن بنے تصویروں کو سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہیں۔ اداکارہ نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنی سرخ عروسی جوڑا زیب تن کیے تصاویر پوسٹ کی ہیں۔۔تاہم اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی تصاویر میں اداکارہ کے ہمراہ اداکار سمیع خان کو بھی ساتھ دیکھا جاسکتا ہے علیزے شاہ کی ان تصاویر کو مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔ کچھ دیر قبل پوسٹ کی جانے والی تصاویر پر لائیک کرنے والوں کی تعداد ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ واضح رہے انسٹاگرام پر اداکارہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی یہ تصاویر اداکارہ کے کسی پراجیکٹ کی ہیں تاہم یہ نہیں معلوم کہ یہ ان کے کس پراجیکٹ کی ہیں۔