Categories
پاکستان

کراچی کی دعا زہرہ کے پاس اپنا موبائل بھی نہ تھا پھر اسکی باہر کے لڑکے کے ساتھ سیٹنگ کیسے ہوئی ؟ کیس کے ڈراپ سین کے بعد انکشافات

کراچی (ویب ڈیسک)کراچی کے علاقوں الفلاح اور سعود آباد سے لاپتہ ہونے والی دونوں لڑکیوں دعا زہرہ اور نمرہ کاظمی کے واقعات کا ڈراپ سین ہو گیا، دونوں لڑکیاں پنجاب سے بازیاب ہوگئیں اور ان کے نکاح نامے موجود ہیں. 14سالہ دعا کی عمر نکاح نامے میں 18سال درج ہے اور لاہور پولیس کی

حفاظتی تحویل میں موجود ہے تاہم سندھ پولیس نے تصدیق یا تردید سے انکار کردیا ہے ، نمرہ کی شوہر کیساتھ ویڈیو آگئی، دونوں لڑکیاں آن لائن گیمز کھیلتی تھیں ، چیٹنگ عام مشغلہ تھا جبکہ واٹس ایپ کالز کی باعث ان کی ٹریسنگ میں مشکلات پیش آئیں۔ تفصیلات کے مطابق ملیر الفلاح کے علاقے سے 10 روز قبل لاپتہ ہونے والی لڑکی دعا زہرہ کا نکاح نامہ اچانک منظر عام پر آگیا اور نکاح نامہ پر لاہور کے ایک مکان کا پتہ درج ہے جس میں یہ واضح ہوتا ہے دعا نے ظہیر نامی لڑکے سے شادی کرلی ہے ۔ ذرائع کے مطابق دعا کا ماموں گزشتہ روز لاہور گیا تھا اور دعا نے اپنی والدہ سے بھی رابطہ کیا تھا جس میں اس نے نکاح کا بتایا تھا نکاح نامہ پر دعا کی عمر 18سال درج ہے جبکہ اسکے والدین کا اصرار ہے کہ وہ کچھ روز قبل ہی 14 سال کی ہوئی ہے ۔سندھ پولیس ذرائع کے مطابق لڑکی کو لاہور پولیس نے حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے ۔دعازہرہ کا نکاح نامہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا جس میں لڑکی کی عمر 18سال درج ہے ۔ کراچی پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے اس کیس میں کافی محنت کی تاہم جدید طریقوں کی تفتیش کے دوران سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ زیادہ تر لوگ اب واٹس ایپ ایپلیکیشن کے ذریعے کالز کرتے ہی جو کہ امریکی سوفٹ وئیر ہے اور اسکی دسترس نہیں ہے۔ دعا کے پاس اپنا موبائل فون نہیں تھا اور وہ اپنی والدہ کے موبائل فون کو استعمال کرتی تھی جس میں

وہ چیٹنگ کے ساتھ ساتھ آن لائن گیمز بھی کھیلتی تھی۔دعا کی والدہ کے موبائل سے کافی ڈیٹا اکٹھا گیا تھا جسے ریکور بھی کیا گیا اور کچھ کالز کو بھی ڈی کوڈ کیا گیا تاہم اس سے خاطر خواہ کامیابی حاصل نہیں ہوئی ۔ ذرائع کے مطابق لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ سندھ پولیس کی جانب سے لڑکی کا نکاح نامہ آیا ہے اور اس پر درج پتے پر ریڈ کیا گیا ہے تاہم وہاں سے لڑکی بازیاب نہیں ہوئی، اسی طرح دعا زہرہ کے والد نے بھی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں ابھی تک پولیس یا حکومت کی جانب سے لڑکی کی بازیابی کی کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے اسی طرح کچھ دن پہلے بھی دعا کی بازیابی کی باتیں سامنے آئی تھیں لیکن پولیس نے اسکی تردید کی تھی ۔دوسری جانب سعود آباد کےعلاقے آر سی ڈی گراؤنڈ کے قریب سے لاپتہ ہونے والی نمرہ کاظمی کا نکاح نامہ بھی منظر عام پر آگیا جس میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ لڑکی نے شاہ رخ نامی لڑکے سے ڈیرہ غازی خان میں نکاح کرلیا ہے ۔ لڑکی نمرہ کی والدہ نے بھی نجیب شاہ رخ پر شبہ ظاہر کیا تھا کیونکہ اسکی جانب سے کچھ عرصہ قبل رشتہ بھیجا گیا تھا جسے منع کردیا گیا تھا اور بعد ازاں لڑکی گھر سے اچانک غائب ہوگئی تھی،نمرہ کی ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جس وہ بتا رہی ہے کہ وہ اپنی مرضی سے آئی ہے اور اس نے بغیر کسی دبائو کے اپنی مرضی سے محمد نجیب شاہ رخ کیساتھ نکاح کیا ہے ،نکاح کی ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں اسکا حق مہر 5ہزار روپے طے ہوا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ نمرہ کی نجیب شاہ رخ سے دوستی آن لائن گیم کے ذریعے ہوئی اور وہ ایک ماہ سے اس سے رابطے میں تھی۔اس سلسلے میں پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کیسز میں یہ بات واضح ہوگئی ہے لڑکیوں کو زبردستی کوئی ساتھ نہیں لے گیا اور دعا زہرہ کی بازیابی کے بعد چائلڈ پروٹیکشن یونٹ میں یہ کیس جائے گا کہ لڑکی اگر واقعی کم عمر ہے تو اس کے ساتھ نکاح کرنے والے شخص کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جاسکتی ہے